ٹی پارٹی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چائے نوشی کی ضیافت جس میں چائے کے علاوہ دوسری کھانے پینے کی چیزوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے یہ پارٹی عموماً عصر و مغرب کے درمیانی وقت میں دی جاتی ہے، عصرانہ، چائے کی دعوت۔ "بی نشتر نے ایک ٹی پارٹی میں جو گل افشانی یا شرر ریزی فرمائی ہے وہ خدمت اقدس میں بغیر کسی خیانت کے سربمہر بھیجتا ہوں"      ( ١٩٠٧ء، انتخاب فتنہ، ١٨٢ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں مستعمل ہے ١٩٠٧ء، میں "انتخاب فتنہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث